امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مشاورتی ٹیم (ٹرانزیشن ٹیم) نے
موجودہ صدر بارک اوبامہ کے دور میں سیاسی طور پر بیرونی ممالک میں تعینات
امریکی سفیروں کو 20 جنوری تک اپنے عہدوں سے استعفی دے کر ملک واپس لوٹنے
کی ہدایت دی ہے ۔اسی دن مسٹر ٹرمپ رسمی طور پر
امریکہ کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔نیوزی لینڈ میں امریکی سفیر مارک گلبرٹ نے گزشتہ روز میڈیا کو جاری ایک
ٹوئٹ پیغام میں بتایا کہ کسی استثناء کے بغیر وزارت خارجہ نے سیاسی طور پر
تعینات تمام امریکی سفیروں کے نام 20 دسمبر کو اس سلسلے میں ایک ایمرجنسی
پیغام بھیجا تھا۔